اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں اس ملک کی فوج اور امریکہ کے ہوائی حملوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی حکام کے مطابق قبائلی علاقوں میں طالبان کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں افغانستان کے صوبے پکتیکا سے ملنے والے پاکستان کے سرحدی علاقے شوال میں کم از کم پینتیس مسلح افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق جنگی طیاروں نے مختلف علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جبکہ میر علی اور میران شاہ سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا اور اس وقت یہ دہشتگرد، دّرہ شوال میں پناہ لئے ہوئے ہیں جہاں پاکستانی فوج کی کاروائی جاری ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی فوج کے ہوائی حملے سے پہلے شمالی وزیرستان کے ایک علاقے دتہ خیل پر امریکہ نے بھی ڈرون حملہ کیا۔ پاکستانی حکام کے دعوے کے مطابق قبائلی علاقوں میں طالبان اور القاعدہ کے مسلح افراد کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں ابتک سینکڑوں کی تعداد میں دہشتگرد ہلاک کئے جاچکے ہیں جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہونے تک فوج آپریشن جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲